ارشد خان نے اپنا چائے کیفے کا برانڈ متعارف کرادیا

تازہ خبر
4
0
sample-ad

اسلام آباد:نیلی آنکھوں سے ملک بھر میں شہرت پانے والے چائے فروش ارشد خان نے اپنا چائے کا برانڈ لانچ کردیا ہے۔

ارشد خان جو کہ اب ماڈل بن چکے ہیں، نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرتے ہوئے اسلام آباد میں اپنا پہلا چائے کیفے ’ایکے چائے والا‘ کا افتتاح کردیا ہے۔ ارشد خان نے نوجوانوں کو ان کے کاروبار میں حصہ دار بننے کا پیغام دیا ہے۔ ارشد خان کہتے ہیں کہ وہ نوجوانوں کو دکان کرائے پر لے کر دینے سے لے کر کاروبار کو کامیابی سے چلانے تک ، ہر طرح کی رہنمائی فراہم کریں گے اور آسان قسطوں میں سرمایہ بھی مہیا کریں گے۔

ارشد خان اپنے برانڈ ’ ایکے چائے والا‘ کو شہر اقتدار کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی پھیلانا چاہتے ہیں، پہلے مرحلے میں انہوں نے 2 سال میں تین مختلف شہروں میں کیفے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارشد خان کے برانڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی بزنس مین جاوید مغل کا کہنا ہے کہ ارشد خان کی مالی تعاون، برانڈ ڈویلپ اور نوجوانوں کو ا?سان قسطوں پر سرمایہ مہیا کرنا اس خواہش کی تکمیل کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اس سنہری موقع سے بھرپور فاہدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.