ٹرمپ فاؤنڈیشن کے فنڈز کا نجی استعمال

دنیا
3
0
sample-ad

واشنگٹن:امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کو چیریٹی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں 20لاکھ ڈالر جرمانہ کردیا ۔رپورٹ کے مطابق نیویارک کی عدالت نے 2016 میں سیاسی مہم کے دوران خیراتی ادارے ‘ٹرمپ فاؤنڈیشن ’ کے فنڈز کو نجی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔ صدر ٹرمپ کی طرف سے اٹارنی جنرل کے ذریعے خیراتی فنڈز کے ذاتی استعمال کا اعتراف کیا گیا جس پر جج سالیئن اسکارپُلا نے صدر پر جرمانہ عائد کردیا۔جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اعترافی میں بیان میں صدارتی انتخابات کے دوران اپنی مہم چلانے والی ٹیم کو اپنے ہی خیراتی ادارے ‘ٹرمپ فاؤنڈیشن ’ کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کی ہدایت کی تھی جس کا غلط استعمال کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ نے نہ تو اس پر معذرت کی اور نہ ہی اس عمل کو غیر قانونی سمجھا۔ دوسری جانب امریکی صدر کے وکلاء اور اٹارنی جنرل کے درمیان ‘‘ٹرمپ فاؤنڈیشن’ کو تحلیل کرکے اس کے 17لاکھ ڈالر کے فنڈز کو 8 غیر منافع بخش اداروں میں تقسیم کرنے پر اتفاق ہوگیا ۔ قبل ازیں ٹرمپ نے کسی بھی ‘سیٹلمینٹ’ سے انکار کیا تھا۔ادھر صدر ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکا کا واحد شخص ہوں جو نیویارک میں سب سے زیادہ امدادی کام کرتا ہے ۔ میں نے چیریٹی میں ایک کروڑ 90لاکھ ڈالر خرچ کیے ،عدالت کا حالیہ فیصلہ سیاسی انتقام ہے جس کا سلسلہ 4 سال سے جاری ہے ۔نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے کہا کہ عدالتی فیصلہ خیراتی اداروں کے اثاثوں کے تحفظ کیلئے کی جانے والی ہماری کوششوں کی فتح ہے ۔ثابت ہو گیا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔دریں اثنا امریکاکے فیڈرل جج نے کہا کہ ٹرمپ اپنی مرضی کیخلاف فیصلہ دینے والے جج کی مذمت بھی کردیتے ہیں، وہ عدالتوں اورنظام انصاف کورکاوٹ سمجھتے ہیں،ٹرمپ ججز اور عدالتوں پر تنقید سے تباہ کن بیانیے کوفروغ دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ نیویارک کے کئی ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز نے ٹرمپ فاؤنڈیشن کے فنڈز کو ذاتی طور پر استعمال کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف چندہ دینے والے افراد کی وساطت سے آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.