8 فٹ لمبے افغان شہری کو بھارت میں قیام کا مسئلہ

دنیا
4
0
sample-ad

لکھنو(آئی این پی)بھارت میں میچ دیکھنے کی غرض سے آئے 8 فٹ لمبے افغان باشندے کے لیے لمبا قد مسئلہ بن گیا، کوئی بھارتی ہوٹل اسے قیام دینے کو تیار نہیں ۔رپورٹ کے مطابق کابل سے تعلق رکھنے والا کرکٹ کا شوقین 8 فٹ 2 انچ لمبا شیر خان افغانستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزمیچ دیکھنے بھارت آیا مگر غیر معمولی قد ہونے کے باعث بھارتی ریاست لکھنو کے کسی بھی ہوٹل نے اسے کمرہ نہ دیا جس پر شیر خان نے پریشان ہو کر پولیس سے مدد مانگ لی۔پولیس کے مطابق شیر خان کی مدد کرتے ہوئے اسے ایک مقامی ہو ٹل میں کمرہ دلوایا گیا جہاں اس نے ایک رات بسر کی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.