کھالوں کے موگے توڑ کر سائز بڑھانے ،پانی چوری کرنیکا انکشاف

بھکر
4
0
sample-ad

دریاخان:ٹیل کے کاشتکار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،اعلیٰ حکام خاموش تماشائی بن گئےمحکمہ انہار کے افسروں کی نا اہلی یا ملی بھگت سے متعدد راجباہوں سے نکلنے والے کھالوں کے موگے توڑ کر سائز بڑھانے کا انکشاف ہوا ہے ، چیکنگ ٹیم کی آمد سے قبل اطلاع ملنے پر فوری مرمت کر کے سائز بحال کئے جانے لگے ، ٹیل کے کاشتکار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،اعلیٰ حکام خاموش تماشائی بن گئے ،تفصیلات کے مطابق تھل کینال سے نکلنے والی راجباہوں سے کھالہ جات کے موگوں کا سائز بڑھا کر ماہانہ منتھلی لینے کا انکشاف ہوا ہے اہلکار موگہ توڑ کر سائز بڑھاتے ہیں اور بعض موگوں سے ملحقہ مزید موگہ کھول دیا جاتا ہے اور بااثر زمینداروں کو بھی رات کی تاریکی میں رجباہ سے پائپ لگوا کر پانی چوری کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی نہ پہنچنے پر چیخیں نکل چکی ہیں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.