کرتارپور راہداری سے دنیابھر میں خیرسگالی کاپیغام جائیگا،شاہ محمود

پاکستان
6
0
sample-ad

سنگا پور(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی مختصر وقت میں سکھ برادری سے کیا گیا کرتارپور راہداری کا وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات سنگاپور میں باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ نمائش میں سکھ دھرم کے معروف سکالراور محقق امردیپ سنگھ کی طرف سے بنائی گئی تصاویر رکھی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کرتارپور راہداری کھلنے سے پاکستان کی طرف سے بین المذاہب ہم آہنگی اور خیر سگالی کا پیغام پوری دنیا میں جائے گا۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال اورہائی کمیشن کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سنگاپور کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.