ڈی سی او بھکر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ بولی کا جائزہ لیا

بھکر
6
0
sample-ad

بھکر: ڈ پٹی کمشنر آصف علی فرخ نے مارکیٹ کمیٹی کے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے اوقات میں موجودگی یقینی بنائی جائے اور سبزی و فروٹ کے تمام ایٹمز کی نیلامی کڑی نگرانی کے تحت شفاف ترین انداز میں مکمل کرائی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات جمعرات کے روز علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر جاری کیں۔ انہوں نے منڈی میں دورہ کے موقع پر سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی اور اور ان کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے انتظامی افسران کو اس امر کی تاکید کی کہ مارکیٹ میں معیاری سبنری و فروٹ کی سرکاری نرخوں کے مطابق دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.