’’پروفیسر‘‘ کینگروز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھیلنے کا مشورہ

کھیل
7
0
sample-ad

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سینئر پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کینگروز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھیلے اور پلیئرز کچھ نیا کرنے کے بجائے اپنے انداز سے حریف ٹیم کیخلاف ڈٹ کر کھیلنے کی کوشش کریں جس کی ان میں بھرپور صلاحیت موجود ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ گرین شرٹس کامیابی کی بدولت سیریز برابر کردیں۔’’پروفیسر‘‘کے نام سے شہرت رکھنے والے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میں بعض پاکستانی بیٹسمینوں نے وہ شاٹس کھیلنے کی کوشش کی جو ان کے گیم کا حصہ نہیں اور جس انداز سے افتخار احمد نے اپنی بھرپور صلاحیت کا اظہار کیا بالکل اسی طرح دوسرے پلیئرز بھی اپنی صلاحیت کا بہترین طریقے سے اظہار کریں اور کامیابی کو یقینی بنائیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.