نکاسی نہ ہو سکی ،بارش کے پانی نے جوہڑ کی شکل اختیار کرلی

بھکر
5
0
sample-ad

پنجگرائیں: مین بازار میں کھڑے بارش کے پانی نے نکاسی آب نہ ہونے پر جھیل اور جوہڑ کی شکل اختیار کرلی ،حکام خاموش تماشائی بن گئے ،جبکہ عوام اور تاجر پریشان ،تفصیلات کے مطابق دریاخان روڈ ،کلورکوٹ روڈ ،جھوک روڈ بازار ،مین مسجد فاروقیہ بازارکو جانیوالے والے راستے اور عمرفاروق چوک پرمسلسل دو دن سے بارشی پانی کھڑا ہے ،بارشی پانی نے نکاس نہ ہونے کی وجہ سے کیچٹر کی شکل اختیار کرلی ہے ،جس سے تاجروں اور خریداروں کا گزرنا محال ہے ،بائی پاس نہ ہونے کے باعث بھاری ٹریفک شہر کے مین بازار سے گزرتی ہے ،جس کی وجہ سے کیچٹر اور بھی وبال بن گیا ہے ،دوکان دار حسن جہانگیر ،حاجی سلیم آڑھی آکاش کریانہ ،حسن بیکرز ،نے کہا ہے کہ عرصہ دو سال سے عملہ صفائی پنجگرائیں میں نہیں آیا ،حکام نے آنکھیں موند لیں ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.