نواز شریف کا علاج دنیا میں پاکستان ممکن نہیں

تازہ خبر
6
0
sample-ad

لاہور:مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا علاج دنیا میں جہاں سے ممکن ہے وہاں جانا چاہیے، میاں صاحب علاج کیلئے رضامند ہوئے یا نہیں یہ علیحدہ بحث ہے۔
ادھر چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 نومبر تک توسیع کر دی۔ مریم نواز احتساب عدالت پیش ہوئیں۔ عدالت نے مریم نواز کے وکیل سے استفسار کیا مریم نواز کی ضمانتی مچلکے کہاں ہے، جس پر وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے ہیں، اصل کاپی کورٹ میں جمع ہے۔

عدالت نے نیب پراسکیوشن سے استفسار کیا چوہدری شوگر ملز کیس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا، جس پر سرکاری وکیل نے کہا ریفرنس جلد ہی عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔ عدالت نے مریم نواز سے استفسار کیا آپ ضمانت دے رہی ہیں کہ عدالت میں پیش ہونگی جس پر مریم نے کہا حکم کی تعمیل کروں گی، آج بھی میاں صاحب کو چھور کر آنا مشکل تھا، عدالت کا احترام کرتی ہوں۔ احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.