قانون بدلے تو رویے بدلیں گے ،اپوزیشن ساتھ دے :فردوس

پاکستانتازہ خبر
4
0
sample-ad

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاقانون بدلیں گے تو لوگوں کے رویے بدلیں گے ، مؤثر قانون سازی سے دور حاضر کے تقاضوں پر عمل کیا جا سکتا ہے ، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہاپوزیشن واویلا کرنے کے بجائے جمہوری رویوں میں حکومت کا ساتھ دے ، فضل الرحمن کو ورغلا کر لانے والے ان کی دادرسی کریں،وزیراعظم تصادم نہیں چاہتے ،جو آج قانون سازیاں کی گئیں اس سے عام پاکستانی کو فائدہ ہو گا، اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا وزیراعظم کے اصلاحات کے عمل کیلئے اراکین قومی اسمبلی نے تعاون کیا،ہم بڑے چور کو پکڑیں گے ، یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں جیل میں سی کلاس کیوں دی جا رہی ہے ، ہمیں سہولیات فراہم کریں، اب اس قانون میں ہم نے تبدیلی کی ہے ، جو بھی 5 کروڑ روپے سے زیادہ کرپشن میں پکڑا جائے گا اسے سی کلاس دی جائے گی،اکرم درانی کی آمدن 55 لاکھ روپے ہے ، ان کے پاس کتنی جائیدادیں اور کئی گاڑیاں ہیں ان سے پوچھا جائے ، اکرم خان درانی کے کپڑے ہی صرف 55 لاکھ روپے کے ہیں، ان کی اسلام آباد میں کئی عمارتیں ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.