فوجی کارروائی:بچوں کی ہلاکت چھپانے پر کولمبین وزیر دفاع مستعفی

دنیا
5
0
sample-ad

بگوٹا(آن لائن)کولمبیا کے وزیر دفاع گیولرمو بوٹریو نے ڈرگ سمگلروں کی خلاف فوجی کارروائی میں متعدد بچوں کی ہلاکت کے معاملے کو چھپانے کے الزامات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔انہوں نے استعفیٰ کولمبیا کے صدر آئیون ڈوگ کو پیش کردیا جس کے بعد انہوں نے کہا مجھے معاملے میں اپنے کردار کو دیکھتے ہوئے یہی مناسب لگا کہ میں عہدے سے الگ ہوجاؤں ۔استعفے کے باوجود انہیں اس معاملے پر کولمبین کانگریس میں تحقیقات کا سامنا کرنا ہو گا۔واضح رہے گیولرمو بوٹریو کی سربراہی میں باغیوں کیخلاف فضائی کارروائی میں 8 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.