فائلوں پر اعتراضات میونسپل کارپوریشن کے امور ٹھپ

سرگودھا
4
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے عیدالاضحی ، 14 اگست، محرم الحرام سمیت دیگر پروگراموں کے انتظامات اور ترقیاتی کاموں کی مد میں خرچ کئے جانے والے کروڑوں روپے کے اخراجات کی منظوری کی فائلوں پر اعتراضات کے باعث میونسپل کارپوریشن کے لگ بھگ تمام امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ،مقر رکردہ فوکل پرسن کی طرف سے قوانین و ضوابط اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کے پیش نظر اعتراضات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ،جس پر میونسپل کارپوریشن کے ٹھیکیداران نے عید میلاد النبی ؐ کے کانٹی جنسی پلان پر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے ذرائع کے مطابق چیف آفیسر اور ایکسیٔن و میونسپل آفیسر سروسز سمیت دیگر شعبوں کے افسران میں بے چینی کی فضاء پیدا ہوگئی ۔ ہے اور انہوں نے اپنے تبادلے کروانے پر غوروخوض شروع کردیا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.