عید میلاد النبی ﷺ :مساجد،عمارتوں ، گھر وں پر چراغاں

خوشاب
5
0
sample-ad

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں شہر بھر کی مساجد’ سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں ’ بازاروں ،گھروں پر چراغاں کر دیا گیاہے ۔ گلیوں’ محلوں کو قمقموں اور مختلف رنگوں کی جھنڈیوں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے ۔ گھر گھر اور گلی گلی’ قریہ قریہ دورود و سلام کی محافل انعقاد پذیر ہو رہی ہیں۔ نبی پاکﷺ کے متوالوں’ دیوانوں اور عاشقوں کا جلوس پاک غربی ریلوے کراسنگ سے گزرتا ہوا شوگر ملز گیٹ پر پہنچے گا جہاں سے باقاعدہ ساڑھے آٹھ بجے مرکزی جلوس اپنے روایتی روٹس سے گزرتا ہوا مین بازار جوہرآباد میں اختتام پذیر ہو گا۔ جوہرآباد کا روح پرور اور عاشقان مصطفیﷺ ’ دیوانوں اور متوالوں کا درود و سلام سے معمور جلوس غربی ریلوے کراسنگ’ شوگر ملز روڈ ’ بلاک نمبر چھ’ بلاک نمبر12 ’ سہگل چوک ’ جی ٹائپ سے گزرتا ہوا شرقی ریلوے کراسنگ سے کالج روڈ کے ذریعے مین بازار جوہرآباد میں داخل ہو گا۔ جہاں پر علماء اکرم بڑی محفل سے خطاب فرمائیں گے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.