عیدمیلاد النبی ﷺ:جلوسوں کی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا

خوشاب
6
0
sample-ad

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے کہا ہے کہ جشن عید النبیﷺکے جلوسوں کیلئے سخت سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ جلوسوں کی سیکورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں جان و مال کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی فل فرائض سرانجام دیئے جائیں گے ۔ وہ اپنے آفس میں صحافیوں بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت کے مرتکب پولیس افسرا ن اور اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جائیگا روحانی جلوس کے شرکاء بھی ڈسپلن اور امن و امان کو برقرار رکھیں’ شرپسند عناصر اور تخریب کاروں کی سرکوبی کیلئے تمام مکاتب فکر پولیس سے تعاون کر کے ذمہ داری پوری کریں۔ قبل ازیں ڈی پی او رانا شعیب محمد نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ میں کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کو جلد از جلد یکسو کرنے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاریوں کو یقینی بنانے کی ہدایت بنائیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.