عقیدہ ختم بنوت کی تدریس ہمارا مشن ہے ،عطاء اﷲ بندیالوی

سرگودھا
5
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے نائب صوبائی امیر علامہ عطاء اﷲ بندیالوی نے کہا کہ توحید وسنت کا پرچار اور عقیدہ ختم بنوت کی تدریس ہی ہمارا مشن تبلیغ دین ہے جس کے لئے جمعیت کے پلیٹ فارم سے 24 گھنٹے کام کیا جا رہا ہے اور کارکن اس جماعت کا سرمایہ حیات ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت اشاعت التوحید السنہ کے زیراہتمام منعقدہ ساتویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کارکنان کی محنت اور جزبہ ایمانی اور فریضہ تبلیغ دین کا ثمر ہے ، جمعیت سرگودھا کے راہنما مولانا عبدالکریم نے بتایا کہ سرگودھا شہر میں عشرہ ختم بنوت منایا گیا جس میں جمعیت اشاعت التوحیدالسنہ کے زیر اہتمام 38 مقامات کی مساجد پر درس قرآن میں عقیدہ ختم بنوت کو روشناس کروایا گیا ہے اور ختم بنوت کانفرنسوں کے انعقاد میں آج 8 نومبر کو جامع مسجد سیدنا معاویہ فاروق اعظم روڈ پر بعد از مغرب ختم بنوت کانفرنس سے ملک بھر کے جید علمائے کرام خطاب کریں گے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.