سیف سٹی پراجیکٹ, شہر میں 4000 کیمرے لگانے کا فیصلہ

سرگودھا
3
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ جرائم کنٹرول کرنے اور فوری شفاف تفتیش کیلئے سمارٹ ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کا تقاضا ہے ،حکومت سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سرگودہا میں چار ہزار کیمرے نصب کرے گی جن سے جرائم اور مجرموں کو مانیٹر کرنے میں مدد ملے گی، پولیس لائن سرگودہا میں قائم جدید ترین سمارٹ کریمنل و ریکارڈ روم کے دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ سمارٹ ٹیکنالوجی سے نہ صرف مجرموں پر گرفت ممکن ہو گی بلکہ افسروں کو تفتیش میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ریکارڈ تک پولیس کی رسائی کو ممکن بنانے پر زور دیا۔جبکہ نادرا کے سسٹم سے مدد حاصل کرنے کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ قبل ازیں جدید تفتیشی مرکز کے بارے میں بریفنگ میں ڈی پی او حسن مشتاق سکھیر انے بتایا کہ یہ صوبے بھر کا پہلا جدید ترین تفتیشی مرکز ہے جہاں پر مجرموں اور قیدیوں کا مکمل ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے ۔ دریں اثنا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انصر مجید خان نے کہا کہ حکومت نے کرپٹ سیاستدانوں کی طرح منافع خوروں ’ ذخیرہ اندوزوں او رمنصوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ۔ ریاست جائزمنافع کمانے والے تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے لیکن تاجر برادری میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.