سکیورٹی سیل کے بغیر زرعی ادویات فروخت کرنے پر پابندی

سرگودھا
2
0
sample-ad

بھیرہ (نامہ نگار)محکمہ پلانٹ پروٹیکشن اینڈ کوالٹی کنٹرول پنجاب نے سکیورٹی سیل کے بغیر ہر قسم کی زرعی ادویات فروخت کرنے پر پابندی لگا کر ڈیلروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی سے سیکورٹی سیل کے بغیر ادویات کی خرید سے باز رہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ سلیم حسین گل نے پیپسی سائیڈ ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر سیل موجودہ سٹاک سے فوری طور پر کمپنیوں کو مطلع کریں اور اس کی ایک کاپی اپنے ریکارڈ میں محفوظ رکھیں اگر کوئی ڈیلر بغیر سیل مال فروخت کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.