سکولوں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

تازہ خبر
4
0
sample-ad

لاہور:سکولوں میں طلبہ کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔ سولہ سال سے کم عمر کے طلبہ اب تعلیمی سرگرمیوں کے دوران موبائل فون کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔
اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے طلبہ موبائل فون کے ذریعے منشیات کے آرڈر دیتے تھے، تاہم اس کے باعث طلبہ کے موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق یہ فیصلہ انسداد منشیات مہم کے تحت کیا گیا ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.