سوارا بھاسکر 4سالہ بچے کو کمینہ کہہ کر مصیبت میں پھنس گئیں

شوبز
6
0
sample-ad

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر 4 سالہ بچے کو کمینہ کہہ کر شدید تنقید کی زد میں آگئیں ۔سوارا بھاسکر نے ٹی وی پروگرام میں خود بتایاکہ کیریئر کے آغاز میں وہ ایک سیٹ پر شوٹنگ کیلئے پہنچیں تو وہاں موجود4 سالہ بچے نے انہیں آنٹی کہہ کر مخاطب کیا،جس پر میں نے اسے کمینہ کہہ دیا اور سوچا کہ ابھی کیریئر شروع ہواہے یہ مجھے آنٹی بلا رہا ہے۔اداکارہ کے اس اعتراف پر ان کیخلاف سوشل میڈیا پر تنقید شروع ہوگئی، صارفین نے غصے میں سوارا آنٹی کا ہیش ٹیگ بھی بنادیا جبکہ ایک این جی او نے ان کیخلاف مقدمہ دائرکردیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.