سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ مہم کی ناکام

سرگودھا
4
0
sample-ad

سرگودھا(سٹی رپورٹر ) سرگودھا کے سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ مہم کی ناکامی اور ڈراپ آؤٹ کی شرح کنٹرول نہ کرنے پر سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ ادارے نے نشاندہی کی ہے کہ موسم گرما کی حالیہ چھٹیوں کے بعدبچوں کی بڑی تعداد نے تعلیم کو خیر آباد کہہ دیا،اس سلسلہ میں اساتذہ کو ان کے والدین سے رابطے اور سٹیک ہولڈرز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی مگر خاطر خواہ عملدرآمد سامنے نہیں آیا، اسی طرح یو پی ای کے ون اور ٹو کے تحت بھجوائے گئے نئے داخلوں میں سے لگ بھگ 4ہزار سے زائد بچوں کی تصدیق نہیں ہو سکی اور1لاکھ 57ہزار324بچوں کے کوائف کی تصدیق التواء کا شکار ہے ،داخلوں کے حوالے سے مانیٹرنگ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی انرولمنٹ انتہائی سست روی کا شکار رہی اور انتظامی افسران مستقل بنیادوں پر حکمت عملی اختیار کرنے میں ناکام رہے ، اسی طرح ایک غیر سرکاری ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے اس امر کی بھی واضح نشاندہی کی گئی کہ سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں پانچ سے نو سال کی عمر تک کے 1لاکھ 10ہزار سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.