زیبا بختیار کو مستقبل میں پاکستانی فلموں کی عالمی کامیابی کا یقین

شوبز
4
0
sample-ad

کراچی (آئی این پی) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ آنیوالا وقت پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بہترین ثابت ہو گا ، وہ وقت دور نہیں جب پاکستانی فلمیں پوری دنیا میں اپنی شناخت بنائیں گی ، نوجوان فلم میکر اور ہنر مند بھرپور جذبے اور محنت سے کام کررہے ہیں۔ زیبا بختیار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ رواں سال ریلیز ہونیوالی فلموں نے کامیابیاں سمیٹ کر فنکاروں اور فلمسازوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ میری خواہش ہے کہ آنیوالی فلموں کو بھی کامیابی ملے تاکہ مزید لوگ فلم انڈسٹری کی ترقی کے سفر میں شامل ہوکر اپنابھرپورکرداراداکرسکیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.