زراعت کا پہیہ چلے گا تو معیشت ترقی کر ے گی:ناصر محمود بشیر

میانوالی
4
0
sample-ad

میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمو دبشیر نے کہا ہے کہ زراعت کا پہیہ چلے گا تو ملکی اکا نو می بھی ترقی کر ے گی اور کسان خو شحال ہو گا،ضلعی انتظامیہ کسا نوں اور کا ٹن فیکٹری مالکان کو درپیش مسائل با ہمی افہا م و تفہیم سے حل کروائے گی ، کا ٹن فیکٹری مالکان سے میٹنگ کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کپاس ہمارے ملک کی اہم نقدآور فصل ہے ،انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیدا وار کی اچھی قیمت کے حصول کیلئے کا شتکار کپاس کی صاف ستھری چُنائی کو یقینی بنائیں اور اس حوالہ سے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد کر یں ،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فیکٹری اونرز اور کا شتکار دونوں کے مفاد کا خیال رکھتے ہو ئے اقدامات بروئے کار لا ئے گی ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.