دیکھ بھال نہ ہوسکی،جیل روڈ پر لگائے پودے مرجھانے لگے

سرگودھا
10
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جیل روڈ پر کئی روز کی محنت سے تعمیر ہونیوالی مٹی کی پہاڑیوں پر لگائے جانے والے پودے دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث مرجھانے لگے ۔ پی ایچ اے کی انتظامیہ نے جیل روڈ پر پچاس سے زائد پی ایچ اے کے انسپکٹران، سپروائزران اور مالیوں نے مختلف مخیر شخصیات کے تعاون سے کئی دن کی محنت اور جدوجہد کے بعد دونوں اطراف نہ صرف خوبصورت بنانے پر کام کیا بلکہ 4 سے 8 فٹ انچائی پر مشتمل متعدد مقامات پر عارضی مٹی کی پہاڑیاں بھی بنائی اور ان پہاڑیوں کے اوپر خوبصورت پودے بھی لگائے لیکن ناتجربہ کاری اور ہارٹیکلچر کا تجربہ رکھنے والے افسران کے نہ ہونے کی وجہ سے پہاڑیوں پر لگائے جانے والے پودے آہستہ آہستہ مرجھانے لگے ہیں، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.