دھرنے کے پیچھے بیرونی طاقتیں نہیں، وزراء ہیں، سراج الحق

پاکستان
4
0
sample-ad

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )امیر جما عت اسلا می سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکر دگی نے لو گوں کو احتجا ج پر مجبو ر کر دیا ہے ،موجودہ اور سابق حکومتوں میں کوئی فرق نہیں،بچے بچے کوپتا ہے کہ حکومت کو کون اورکس طرح لیکر آیا ،ہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر مشتمل اپوزیشن کا حصہ نہیں، جما عت اسلا می خود اپوزیشن ہے ،موجودہ حکومت کی نہ تعلیمی پالیسی نہ خارجہ پالیسی اور نہ ہی کو ئی اور پالیسی ہے ،14ماہ گزرنے کے باوجود حکومت اپنے پائوں پر کھڑی نہ ہوسکی ۔حکومت کو ووٹ اور سپورٹ دینے والے بھی پریشان ہیں ۔ نجی کا لج میں تقسیم انعاما ت کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی عزت خاک میں مل چکی ہے ،حکومت عوام کو کچھ نہیں دے سکتی ، حکومت کی ناقص کارکردگی نے لو گوں کوقبل از وقت احتجا ج پر مجبو ر کر دیا ہے ۔یہ الزام غلط ہے کہ دھرنے کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں ،ضروری نہیں کہ ہر جلسہ ،جلوس اور دھرنے کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہوں ،دھرنا دینا احتجا ج کرنا ہر پارٹی کا حق ہے ، 126دن کے دھرنے کے پیچھے کون سی طا قت تھی ۔ایک طرف حکومت مذاکرا تی کمیٹی بنا رہی ہے اور دوسری طرف وزرا اشتعال انگیز بیا ن دے رہے ہیں۔14ماہ میں حکومت اور اسکے وزرا نے کسی قسم کی سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کیا ۔حکومتی وزرا کے بیانات سے ماحول خراب ہو رہا ہے ۔ کشمیر کے بارے میں حکومت کے نامناسب رویے نے لوگوں کو مایوس کیا ۔صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پتا نہیں 9نومبر تک حکومت برسراقتدار رہتی بھی ہے کہ نہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.