دوسرا ٹی ٹوئنٹی:روہیت شرما نے بنگلہ دیش کا حساب چکتا کردیا

کھیل
5
0
sample-ad

راجکوٹ(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی قائم مقام کپتان روہیت شرما نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کا حساب چکتا کردیا اور 85 رنز بنا کر مرد میدان قرار پائے جبکہ یزویندر چاہل نے دو شکار کر کے تین میچوں کی سیریز ایک،ایک سے برابر کرنے میں اپنا کردار نبھایا۔سئوراشٹر کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر ہوم ٹیم نے فیلڈ سنبھالی تو لیٹن داس چار چوکوں کی مدد سے 29 اور محمد نعیم پانچ چوکوں سمیت 36 رنز بنا کر 60 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ قائم کرنے کا باعث بن گئے جبکہ سومیا سرکار نے بھی 30 رنز کا اضافہ کیا لیکن یزویندر چاہل نے چھ رنز کے فرق سے مشفق الرحیم اور سومیا سرکار کو رخصت کرکے بنگلہ دیشی پیشقدمی روک دی۔کپتان محمود اللہ نے اگرچہ چار چوکوں سمیت 30 رنز کا اضافہ کیا لیکن اپنی ٹیم کو چھ وکٹوں پر 153 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہو سکے ۔جوابی اننگز میں بھارتی اوپنرز روہیت شرما اور 31 رنز اسکور کرنے والے شیکھر دھون نے 118رنز کا فلائنگ اسٹارٹ فراہم کر کے 16 ویں اوور میں فتح ممکن بنا دی۔روہیت شرما نے 85 رنز میں چھ چوکے اور چھ چھکے لگائے جبکہ لوکیش راہول 8 اور شیریاس ایئر 24 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔امین الاسلام کی دو وکٹیں رائیگاں گئیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.