دنیاکشمیریوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے کرداراداکرے :صدر

پاکستان
5
0
sample-ad

اسلام آباد (اے پی پی)صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے عالمی برادری کو بھارت کی فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں کشمیری عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ، اقتصادی مفادات پر اخلاقی اصولوں کو قربان نہیں کرنا چاہئے ،یورپین یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو گرازیانو سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا مقبوضہ کشمیر سے زبردستی نقل مکانی جیسی صورتحال سے بچنے کیلئے تمام تر کوششیں کی جانی چاہئیں۔ یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے کہا یورپی یونین کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی مکمل حمایت کرتی ہے ،مزیدبرآں صدرمملکت سے آسیان ممالک کے پارلیمانی وفدنے بھی ملاقات کی،اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے صدرعلوی نے کہا بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے ، خوراک اور جان بچانے والی ادویات کی شدید کمی ہے مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہیں، بین الاقوامی برادری نوٹس لے ،ایم اے پی آئی ایم کے صدر نے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آسیان ممالک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بھرپورکردار ادا کریں گے ، آسیان ممالک کے ذرائع ابلاغ کے نمائندے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کریں گے ۔علاوہ ازیں صدرعارف علوی نے 12ویں کارپوریٹ فلنتھراپی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانیت اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود ہمارا مشترکہ مقصد ہے ، پاکستانی عوام رفاہی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں اورانہیں امریکہ جیسے ملک کے خیراتی اداروں پر سبقت ہے ۔ دریں اثناء صدر کو یورپی یونین کی نامزد سفیر اندرولا کامینارا اور چیک ریپبلک کے نامزد سفیر ٹامس سمیٹانکا نے سفارتی اسناد پیش کیں۔ سفیروں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کی۔ صدرمملکت نے سفرا کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد دی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.