جشن عید میلا د النبیؐ جوش وخروش سے منانے کی تیاریاں

میانوالی
3
0
sample-ad

میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی میں جشن عید میلا د النبی ؐ کے پروگراموں کے پرا من اور شایا ن شان انعقاد کیلئے خصوصی اقدامات بر ؤئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔اس حوالہ سے متعلقہ محکموں سے خصوصی طور پر میٹنگ کرکے احکا مات جاری کئے جا چکے ہیں ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ربیع الاوّل کے حوالہ سے منعقد ہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر حسن اسد علوی ، اے ڈی سی آر ،اے ڈی سی جی، اسسٹنٹ کمشنر ز ، متعلقہ محکموں کے افسران اور علما ئے کرام و ممبران ضلعی امن کمیٹی نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر حسن اسد علوی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جشن عید میلا دالنبی ؐ کے پروگراموں کے پر امن انعقاد کیلئے میانوالی پو لیس نے جا مع سیکورٹی پلا ن تیار کیا ہے جس پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنا یاجا ئے گا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.