امریکی وزیر خارجہ کادورہ جرمنی: امریکی فوجیوں سے ملاقات

دنیا
4
0
sample-ad

برلن (ایجنسیاں)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے دورہ جرمنی کے آغاز پر جنوبی جرمن صوبے باویریا میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ وہ آج چانسلر انگیلا مرکل، وزیر دفاع آنیگرَیٹ کارین باؤر اور وزیر خزانہ اولاف شولس کے ساتھ بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ امریکی حکومت کا الزام ہے کہ جرمنی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مجموعی فوجی اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ادا نہیں کر رہا۔ امریکا کو جرمنی اور روس کے مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی اعتراض ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.