اسٹاک ایکسچینج:تیزی برقرار،35700کی حد بحال،13ارب منافع

کاروبار
6
0
sample-ad

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کے باعث 100انڈیکس کی35700 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔تیزی کی بدولت سرمایہ کاروں کو 13ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا ،کاروباری حجم 10.76فیصدکم جبکہ 52.18 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اوراسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے بہترمالیاتی نتائج کے باعث منافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی ،جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس105پوائنٹس کے اضافے سے 35758 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 39 پوائنٹس کے اضافے سے 16646 پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس42پوائنٹس کے اضافے سے 58434 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 65 پوائنٹس کے اضافے سے 25616پوائنٹس پربندہوا ۔ مجموعی طورپر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 191 میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69 کھرب 33 ارب روپے ہوگئی ۔ گزشتہ روز 26 کروڑ 59 لاکھ 66 ہزار 53 شیئرز کا کاروبارہواجوبدھ کی نسبت3کروڑ20لاکھ 96ہزار 443 شیئرزکم ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.