گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ،طالبات سہولتوں سے محروم

میانوالی
5
0
sample-ad

واں بھچراں:گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج واں بھچراں کی طالبات زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئی، کالج فنڈز نہ ہونے کے باعث کالج طالبات اور سٹاف کے لیے فرنیچر نہ ہونے سے طالبات کو زمین پر بیٹھنا پڑ گیا، واں بھچراں گرلز کالج میں طالبات کی تعداد بہت زیادہ ہے مگر انتظامیہ نہ تو اساتذہ کی کمی کو پورا کر پائی ہے اور نہ ہی دوسرا ضروری فرنیچر وغیرہ دیا گیا ہے ،فرسٹ ائیر کی کلاس جو کہ 203 طالبات پر مشتمل ہے ایک ہی کمرہ (ہال) میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔اوپر سے سونے پہ سہاگہ یہ کہ 203 طالبات کے لیے صرف 70 کرسیاں موجود ہیں باقی 130 سے زائد طالبات زمین پر بیٹھ کر تعلیمی امور جاری رکھے ہوئے ہیں ۔جبکہ 70 کرسیوں میں سے اکثر کرسیاں ٹوٹی ہوئی اور بیٹھنے کے قابل نہ ہیں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.