بغیر نقشہ منظوری عمارت کی تعمیر پر مقدمہ درج

میانوالی
5
0
sample-ad

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی واحد ارجمند ضیا ء نے نقشہ منظور کر ائے بغیر بلڈنگز تعمیر کر نے ، میو نسپل کمیٹی کے جاری کر دہ ایس او پی کونظر انداز کر نے اور سٹرک پر تعمیراتی میٹریل ڈالنے اور تجاوزات کر نے پر شہری محمد کاشف کے خلاف ایف آئی آر درج کر وادی ۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی نے گزشتہ روز میو نسپل کمیٹی کے افسران کے ہمرا ہ مختلف جگہوں پر تعمیر ہو نے والی بلڈنگز کی سائیٹ کا دورہ کیا اور مقرر کر دہ ایس او پیز کو چیک کیا اور نقشہ سے متعلق موقع پر بر یفنگ لی ۔نقشہ کی منظوری کے بغیر بلڈنگ کی تعمیر کر نے پر متعلقہ افسران پر خفگی کا اظہار کیا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.