شوگر ملزنے کرشنگ سیزن شروع نہ کیا،کسان پریشان

بھکر
5
0
sample-ad

پنجگرائیں:پنجاب بھر میں شوگر ملز کی طرف سے کرشنگ شروع نہ ہو سکی ،کسان پریشان ،احتجاج کیلئے پر تولنے لگے ،تفصیلات کے مطابق پنجگرائیں اور ضلع بھکر میں شوگر ملز کا کرشنگ سیزن نہ ہی شروع ہوسکا اور نہ ہی نومبر کا مہینہ لگ جانیکے باوجود شوگر ملز کا شیڈول سامنے آسکا ،کاشت کاروں نے کہا ہے کہ نومبر میں پورے پنجاب میں شوگر ملز کرشنگ شروع کردیتی ہیں ،لیکن امسال پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث شوگر ملز مافیا کی ملی بھگت سے شوگر ملز مالکان کرشنگ سیزن کو دانستہ لیٹ کررہے ہیں ،ادھر ذرائع کے مطابق مل مالکان 190روپے جبکہ حکومت 210روپے کا کہہ رہی ہے ،جبکہ کسان مہنگے ڈیزل اور کھادوں کا رونا رو کر 250,300روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.