وفاقی حکومت سے جلد نجات

تازہ خبر
7
0
sample-ad

وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے وفاقی حکومت سے جلد نجات ملنے والی ہے۔

سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا پی ٹی آئی سرکار سے چھٹکارہ ملنے کے بعد آگے بہتر ماحول دیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے لوگوں سے روزگار چھینا اور کشمیر کے معاملے پر پہلے ہی حکومت کو ناکامی ملی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر معاملے پر کہا مجھے کیا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کشمیر معاملے پر سوائے ایک تقریر کے کیا کیا ہے۔ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ہی ملک میں انتشار پھیلا ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.