پاکستان

معاشرے کو نئے پاکستان کا مستقبل دکھانے کی ضرورت ، صدرعلوی

لاہور(سیاسی رپورٹر سے ،سیاسی رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا فوکس پہلے دن سے ہی پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے رہا لیکن بھارت کی ترجیحات ہمیشہ کشمیر کو جبراً اپنے ساتھ شامل کرنے جیسے ایشوز پر رہی ہے ، معاشرے تبدیلی جلد قبول نہیں کرتے ہم نے کرپشن کے خلاف جدوجہد شروع کی تو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ،لاہور میں غذائیت کی اہمیت کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب میں صدر عارف علوی نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں بھی ترجیحات درست نہ ہونے کے وجہ سے غذائی قلت کا سامنا ہے اور بھوک کے بحران کا سامنا ہے ، انہو ں نے کہا کہ معاشرے کو ایک نئے بدلتے ہوئے روشن پاکستان کا مستقبل دکھانے کی ضرورت ہے ،پاکستان کی عزت ماضی کی نسبت اب دنیا میں بہتر ہوئی ہے ،معاشرے کو بدلنے کے لئے لانگ ٹرم حکمت عملی کی ضرورت ہے ، انہو ں نے کہا کہ حکومت کا فوکس تعلیم سے علاج کی جانب مائل ہے ،انہوں نے کہا کہ بھوک اور افلاس کے خاتمے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا ، قبل ازیں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور آمد کے فوری بعد گورنرہاؤس میں گورنرپنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال ، پنجاب کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close