سرگودھا

سرکاری تجارتی مراکز کے کرایوں کی مد میں کروڑوں کا نقصان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر میں قائم چار سرکاری تجارتی مراکز کی ملکیت اور کرایوں کی وصولی کے تنازعات حل نہ ہونے کے باعث حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ،ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سے بلاک نمبر2،3اور5کے سرکاری پلازے اور ضلع کونسل کی جناح مارکیٹ 1998سے کالونیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اثر چلی آ رہی ،کالونیز ڈیپارٹمنٹ کی دانستہ چشم پوشی کے باعث مارکیٹ ویلیو کی بجائے بیشتر دوکانوں کے کرایے انتہائی کم ہیں،اور لگ بھگ دس کروڑ روپے سے زائد کے واجبات التواء کا شکار ہیں، بلدیاتی نظام کی تبدیلی کے بعد چیئرمین ضلع کونسل اور میئر کارپوریشن نے ان کاروباری مراکز کو اپنے اداروں کی ملکیت میں لانے کیلئے کوشش کی،مگر وہ بھی ناکام رہے ،اور ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے بعد بھی صورتحال متنازعہ ہی بنی ہوئی ہے ، اس ضمن میں کارپوریشن اور ضلع کونسل حکام کا کہنا ہے کہ کالونیز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار ناجائز قابضین کے لیگل ایڈوائزر بنے ہوئے ہیں جنہوں نے مبینہ ملی بھگت سے کیس عدالتوں میں بھجوائے اور قبضہ مافیا کی بھرپور معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرکے ملکیت بھی تبدیل کر دی گئی ،جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close