ابوبکر البغدادی سپیشل فورسز آپریشن میں مارا گیا

تازہ خبر
22
0
sample-ad

واشنگٹن:داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہو گیا، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی سپیشل فورسز نے شام کے علاقے میں آپریشن کرکے اسے ہلاک کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج شام 6 بجے اہم اعلان کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی سپیشل فورسز نے شام میں آپریشن کے دوران ابو بکر البغدادی کو ہلاک کیا۔ یہ سپیشل آپریشن شام کے شمال مغربی علاقے میں کیا گیا۔ی صدر نے بھی ٹویٹ میں بڑی خبر کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا کچھ دیر پہلے بڑا واقعہ پیش آیا، وائٹ ہاؤس کے مطابق وہ آج شام 6 بجے اہم اعلان کریں گے۔ یہ اعلان امریکا کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہوگا۔ پینٹا گون نے فوری طور پرالبغدادی کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.