سرگودھا

ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے لئے شاہپور بار کے وکلا کی ہڑتال

شاہ پور صدر:شاہپوربار کے وکلاء نے سرگودہا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں ہفتہ وار ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر بار غلام حسن زیدی، جنرل سیکرٹری رانا ربنواز، سابق صدر حاجی عطامحمد بھٹہ، رانا زاہد سرفراز نے کہا کہ ہائیکورٹ بینچ سرگودہا ڈویژن کے لاکھوں عوام کا بنیادی مطالبہ ہے جس پر عمل کرنے سے ڈویژن بھر کے عوام کو فائدہ ہو گا حکومت جلد سرگودہا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کا اعلان کرے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close