12 بجے تک تازہ ترین رپورٹس طلب

تازہ خبر
35
0
sample-ad

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش، عدالت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ساڑھے 12 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا روزانہ پلیٹ لیٹس بنتے اور کم ہوتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا میڈیکل بورڈ کے معائنے کے بعد نواز شریف کی رپورٹس پیش کریں۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی فوری رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت پر جواب جمع کروا دیا اور کہا مریم نواز نے والد کی بیماری کو جواز بنا کر درخواست دائرکی، مریم نواز کی درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں، عدالت مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.