Home / 2019 / October / 22 (page 4)

Daily Archives: 22/10/2019

کئی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر، وبائی امراض پھیلنے لگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر کے متعدد علاقوں میں گندگی اور غلاظت کے انبار مختلف وبائی امراض کا باعث بننے لگے ،میونسپل کارپوریشن حکام کی عدم توجہ اور اپنے فرائض سے غفلت کے مرتکب عملہ کی غیر ذمہ دارانہ کارکردگی پر اعلیٰ حکام نے چپ سادھ لی، واضح رہے کہ شہر کی گنجان ترین آبادیوں میں سینٹری سٹاف کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے تعفن زدہ ڈھیر شہریوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں، عوامی حلقوں نے میونسپل کارپوریشن کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال کا …

Read More »

گورنمنٹ مڈل سکول کی عمارت دو سال بعد بھی نامکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلڈنگ سرگودھا کی نا اہلی کے باعث گورنمنٹ مڈل سکول بلاک نمبر 17 کی عمارت دو سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی، ادھوری بلڈنگ نے جنگلات کا روپ دھار لیا، بچے کھلے میدان میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، سابق حکومت نے سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کی منظوری دی تھی، جسکے تحت گورنمنٹ مڈل سکول بلاک نمبر 17 سرگودھا کی تعمیر و مرمت کے لئے محکمہ بلڈنگ نے ٹینڈر کے ذریعے ٹھیکیدار کو کام الاٹ کیا، جس پر ٹھیکیدار نے کام شروع کیا، دو سال …

Read More »

سرگودھا ڈویژن میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کی شرح انتہائی کم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حالیہ ملکی حالات بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کاروبار زندگی مفلوج ہونے کی وجہ سے سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کی شرح بہت کم ہونے سے ٹارگٹ کا حصول نا ممکن ہو رہا ہے ، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے تین ماہ کے دوران متعدد اضلاع میں پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری ٹارگٹ سے 60 فیصد تک کم ہے ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے پراپرٹی ٹیکس وصولی کے لئے مہم تیز کرتے ہوئے سرگودھا ، خوشاب، بھکر، میانوالی کے ٹیکس نا دہندگان کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں، …

Read More »

کھاد کی قیمتو ں میں اضافہ،ربیع کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )کھاد کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کرنے کے باعث ربیع کی فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے اہم عہدیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا ہے ۔ اس وقت زرعی زمین کو کھاد کی شدید ضرورت ہے ، آئندہ ماہ سے گندم کی بوائی شروع ہو رہی ہے ، جبکہ کماد کینو کے باغات چارہ اور دیگر فصلوں کیلئے زمیندار کھاد استعمال کرتے ہیں، کمپنیوں نے اپنے منافع کے لئے قیمتیں بڑھا …

Read More »

اینٹوں کے بھٹے یکم نومبر سے2ماہ کیلئے بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سموگ کی روک تھا م کیلئے ضلع بھر میں قائم تمام اینٹوں کے بھٹے یکم نومبر سے دو ماہ کیلئے بند کر دیئے جائیں گے جبکہ کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو جلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر وائے جائیں گے ، یہ اقدامات ممکنہ فضائی آلودگی سموگ پر قابو پانے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ اس امر کا انکشاف آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، بلال فیروز نے کہا کہ …

Read More »

انسانی سمگلنگ،منی لانڈرنگ،ہنڈی،ویزا فراڈ پر سخت ایکشن،کسی کو معافی نہیں ملی گی،ڈائریکٹر ایف آئی اے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر ایف آئی اے سرگودھا ریجن مخدوم قیصر بشیر نے کہا ہے کہ شکایات کے ازالے کیلئے ایف آئی اے کو 7 مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر کے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، وفاقی اداروں میں ہونے والی مالی بدعنوانیوں ،انسانی سمگلنگ ، بینکنگ کی شکایات، بجلی ، گیس چوری، پاسپورٹ،ایمیگریشن،منی لانڈرنگ ہنڈی،حوالہ، ویزا فراڈکے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا،ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا، صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ایف آئی اے کا دفتر قائم کر دیا گیا ہے ریجن بھر سے درج ہونے والی …

Read More »

لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف قانون کا شکنجہ تیار :ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر ر ہنما تحریک انصاف ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی کی لوٹ مار کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ، کھربوں روپے میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر خرچ کرکے قوم کو مقروض کردیا گیا ہے ، اگر یہی رقم شہریوں کی فلاح و بہبود اور پینے کے صاف پانی سمیت سڑکوں’ سیوریج کے نظام کی بہتری’ تعلیمی اداروں کے قیام’ ہسپتالوں کی ترقی پر خرچ کی جاتی تو آج قوم موجودہ عذاب میں مبتلا نہ ہوتی

Read More »

بلا جواز احتجاج کی منطق سمجھ میں نہیں آرہی:انصر مجید خان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجیدخان نے کہا ہے کہ کسی بھی مسئلہ پر احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے مگر بلا جواز احتجاج کی کوئی منطق سمجھ میں نہیں آرہی، حکومت مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ ہے تاکہ حالات کی بہتری ممکن ہوسکے ، تاریخ گواہ ہے کہ مولانا کی جماعت نے اسمبلی میں کبھی کوئی مسئلہ نہیں اٹھایا، اب بیرونی اشاروں پر ملک میں انتشار پید اکرکے حکومت کے مثبت اقدامات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ، صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ احتجاج سب پارٹیوں اور سیاستدانوں …

Read More »

کمشنر کی ضلع بھکر میں قنئی حد بندیوں سے متعلق شکایات اور تجاویز کی سماعت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ نے ضلع بھکر میں نئی حد بندیوں سے متعلق شکایات اور تجاویز کی اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں سماعت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھکر کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ ضلع بھکر میں حد بندیوں کے بارے شہریوں کی طرف سے 34مختلف اعتراضات اور تجاویز پیش کی گئی۔جن میں تحصیل کونسل بھکر سے متعلق پانچ ،تحصیل کونسل دریاخان سے متعلق چھ،میونسپل کمیٹی بھکر بارے تین ، میونسپل کمیٹی دریاخان بارے پانچ ،میونسپل کمیٹی کلور کوٹ بارے اٹھارہ اور ٹاؤن کمیٹی دیووال بارے دو اعتراضات اور …

Read More »

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور میں پانچ روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

شاہپورصدر:تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور میں ہیپا ٹائیٹس کے مریضوں کے لئے پانچ روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا جس میں پہلے روز 250 افراد کے سکریننگ ٹیسٹ کئے گئے ۔ ایم ایس ڈاکٹر نثارالحسن اور انچار ج ہیپا ٹائیٹس ڈاکٹر ندا نے بتایا کہ حکومت ہیپا ٹائیٹس کے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے حکومت نے فری کیمپس کا انعقاد کیا ہے تشخیص کے بعد مریضوں کا مکمل علاج کیا جائیگا۔

Read More »