Home / 2019 / October / 22 (page 3)

Daily Archives: 22/10/2019

بس کے دروازے سے لٹک کر سفر کرنیوالا درخت سے ٹکرا کر زخمی

جوہرآباد:راولپنڈی روڈ پر مسافر بس کے دروازے سے لٹک کر سفر کرنیوالا کلر کہار کا رہائشی ستائیس سالہ محمد اختر سڑک کے کنارے لگے ہوئے درخت سے ٹکرا کر سڑک پر گر گیا ، ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسے ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا ، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

Read More »

پنجاب ڈسپنسر ایسوسی ا یشن تحصیل کلورکوٹ کی باڈی کا قیام

چاندنی چوک:پنجاب ڈسپنسر ایسوسی ا یشن تحصیل کلورکوٹ کی تحصیل باڈی کے قیام کے لئے مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت محمد ایاز نورانی اور شرجیل احمد غازی نے کی اجلاس آغاز تلاوت کلام پاک اور حمد ثنا ء سے کیا گیا ،اجلاس میں متفقہ طور پرباڈی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں رانا محمد اکمل کو چیئرمین، رانا عبدالرحمن کو سرپرست اعلی، ہمیش گل کو صدر، محمد حسنین کو جنرل سیکرٹری اور محمد زید مسعود کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات منتخب کر لیا گیا ۔

Read More »

اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی ، 14 ڈرائیوروں کو جرمانے

جوہرآباد:سیکرٹری آر ٹی اے خوشاب فریال نعیم نے خالق آباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک چیکنگ کے دوران ، اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 14ویگنوں کے ڈرائیوروں سے مجموعی طور پر 35ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ، انہوں نے ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کو ہدائت کی کہ وہ اپنی گاڑیاں روٹ پرمنٹ کے مطابق چلائیں اورمسافروں سے مقررہ کرایہ سے ہر گز وصول نہ کریں۔ انہوں نے کہا روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی ،اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Read More »

شہد کی مکھیوں کا راہگیروں پر حملہ، خاتون سمیت 6زخمی

شاہپورصدر:شہد کی مکھیوں نے راہگیروں پر حملہ کر دیا ، خاتون سمیت چھ افراد ایمرجنسی وارڈ پہنچ گئے ، کوٹ پہلوان کے قیصر، اشرف ، جلاں بی بی ،چک سلیم آباد کے عثمان ، لقمان اور اسامہ سڑک سے گزر رہے تھے کہ ان پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا ۔ جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی ان کو ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔

Read More »

کچن میں گھسنے والی بلی نے خاتون کو کاٹ کھایا

شاہپورصدر:شاہپور کی محلہ ڈپٹی والا کی نسیم بی بی کو بلی نے کاٹ لیا جس سے وہ زخمی ہو گئی ، اس کو ہسپتال لایا گیا جہاں اس کو طبی امداد دی گئی ، نسیم بی بی گھر میں بیٹھی تھی بلی نے کچن میں برتنوں کو منہ مارا تو نسیم اسے مارنے کے لئے دوڑی جس پر بلی نے اسے متعدد جگہوں سے کاٹ لیا۔

Read More »

ڈاکوئوں نے بیٹے کو گولی مار دی،باپ حادثے میں زخمی

جوہرآباد:ڈکیتی کی واردا توں کے دوران ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا،گزشتہ صبح تین نامعلوم ڈاکووں نے 21 سالہ محمد آصف کو واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی ماردی اور اس سے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ، مضروب آصف کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بیٹے کے زخمی ہونے کی اطلاع پر آصف کا والد شہادت موٹر سائیکل پر جوہرآباد آ رہا تھا کہ محمدی مسجد کے قریب اس کا موٹر سائیکل مسافر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ بھی شدید …

Read More »

قتل یا خودکشی: 25سالہ شادی شدہ خاتون کی پراسرار ہلاکت

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا )محلہ وزیر پور ساہیوال کی رہائشی25سالہ لڑکی زاہدہ پروین نے زیر ہلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا خاتون کے والد محمد ممتاز نے الزام لگایا کہ میری بیٹی کو اس کے سسرال والوں نے زہر دیکر قتل کیا جبکہ زاہدہ پروین کے شوہر محمد حسین نے الزام لگایا کہ میری بیوی میکے گئی ہوئی تھی وہاں سے زہریلی گولیاں کھا کر گھر آئی توحالت تشویش ناک تھی جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں زاہدہ پروین دم توڑ گئی۔

Read More »

لاری اڈہ ساہیوال پر دو گروپوں میں فائرنگ ،ایک زخمی

ساہیوال/سرگودھا:لاری اڈہ ساہیوال پر دو گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ لاری اڈہ ساہیوال پر خوف وہراس پھیل گیا ماچھی گروپ کی فائرنگ سے جٹ گروپ کا عثمان جٹ فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق عامر ماچھی گروپ اور عثمان جٹ گروپ کے درمیان کچھ عرصہ سے کشیدگی چلی آ رہی تھی آج جب عثمان جٹ لاری اڈہ ساہیوال پر جا رہا تھا تو عامر ماچھی گروپ نے اس پر فائرنگ کر دی جسے وہ زخمی ہو گیا کچھ دیر بعد جٹ گروپ کے بیس مسلح افراد نے ماچھی گروپ کی دکان پر آ کر اندھا دھند …

Read More »

جے یوپی فضل الرحمٰن کے احتجاج،دھرنے کا حصہ نہیں،صفدر گیلانی

کندیاں:جے یوپی کے مرکزی سینئرنائب صدرسیدمحمدصفدرشاہ گیلانی نے جمعیت العلمائے پاکستان مولانافضل الرحمن کے دھرنے احتجاج کاحصہ نہیں ہے ، علمائے کرام اوراہلسنت کے مدارس کسی سطح پراس احتجاج میں شامل نہیں ہونگے ، ان خیالات کااظہار صحافیوں سے گفتگوکرتے کیا ،انہوں نے مزیدکہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کواندرونی استحکام کی ضرورت ہے ہمارادشمن بھارت آئے روزسرحدی خلاف ورزیاں کررہاہے ایسے حالات میں کوئی بھی محب وطن ملک میں اندرونی عدم استحکام اورخلفشارپیدانہیں کرسکتا،مولانافضل الرحمن اوران کے حواری اپنے اس احتجاج کوکسی مناسب موقع کیلئے موخر کردیں۔

Read More »

ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد میں پانچ روزہ ہیپا ٹائیٹس کیمپ

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد میں پانچ روزہ ہیپا ٹائیٹس کیمپ کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ،کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے کیا ،اس موقع پر وہاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد سعید اعوان ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب راشد اقبال ایم ایس ڈاکٹرآصف محمود قاضی ،ڈاکٹر محمد سلیم ،ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد، ڈاکٹر صاحبان اور کثیر تعداد میں کیمپ میں آئے ہوئے مریض تھے -ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیمپ میں 5 روز تک ہیپاٹائیٹس کے لیبارٹری ٹیسٹ ،سکریننگ اور ویکسی نیشن …

Read More »