شوبز

مہوش حیات برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر پرجوش

لاہور(شوبز ڈیسک) تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پربہت پرجوش ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ شاہی جوڑے کا دورہ دنیا بھر کو پاکستان کی اصل مثبت پہچان کرائے گا۔واضح رہے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں۔ مہوش حیات نے ایک عشائیے میں برطانوی شاہی جوڑے سے ملاقات کی اور سوشل میڈیاپر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ شہزادہ ولیم سے محو گفتگو ہیں ۔اداکارہ کاکہاہے کہ کہ برطانوی جوڑے سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close