شوبز

پیز اڈلیوری بوائے کی تضحیک کرنے پر اشنا شاہ کی ’’کلاس ‘‘

کراچی(این این آئی) اداکارہ اْشنا شاہ کو پیزا ڈلیوری بوائے کی تضحیک کرنے پر سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا ہے ۔اْشنا شاہ نے خود بتایاکہ رات گئے پیزا ڈلیوری بوائے نے گھر کی گھنٹی بجائی تو اس وقت میرے ہاتھوں میں پالتو کتیا تھی جسے لڑکا دیکھ کر خوف زدہ ہوگیا اوراندر آنے سے انکار کردیا۔میں نے لڑکے سے کہا کہ مرد بنیں کیوں کہ آپ 4سال کی بچی نہیں ہیں اس لئے مردانگی پیدا کریں اور اندر آکر پیزا رکھیں۔ اشنا شاہ کے اس تضحیک آمیز روئیے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ سے ڈلیوری بوائے کو ڈھونڈ کر اس سے معذرت کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close