وہاڑی

پاکستان
8
0
sample-ad

عالمی یوم سفید چھڑی،صوبائی وزیر کی سپیشل بچوں سے ملاقات

وہاڑی(خبر نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی کے ہمراہ عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر سپیشل سکول میلسی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ حکو مت پنجاب بصارت سے محروم بچوں کے حقوق پر خصو صی توجہ دے رہی ہے تاکہ سپیشل بچے نارمل بچوں کی طرح ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کر دار ادا کر سکیں اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے سپیشل بچوں میں احساس محرومی ختم کریں۔ہم نے مل کر اپنے سپیشل بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانا ہے ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی نے سکول کے مختلف شعبوں اورتعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کا بھی جائزہ لیااور کلاس روم میں جا کر سپیشل بچوں سے بھی ملاقات کی۔

وہاڑی:ہیڈ اسلام ٹول پلازہ پر اوور چارجنگ ،سرکار کولاکھوں کاٹیکہ

وہاڑی‘لڈن(خبر نگار)دریائے ستلج ہیڈ اسلام کے مقام پر حکومت کی طرف سے بننے والے ٹول پلازہ پر محکمہ ایری گیشن کے ملازم ہیڈ جمعدار آصف ڈوگر نے اوور چارجنگ کرنا شروع کر دی ہے کیونکہ محکمہ کی غفلت کی وجہ سے کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک ٹول پلازہ کا ٹینڈرپاس نہ ہوا ہے جسکی وجہ سے محکمہ خود اسے چلا رہا ہے ۔ایکسین ہیڈ اسلام نے ہیڈ جمعدار آصف ڈوگر کی ڈیوٹی ٹول پلازہ پر لگا دی ہے جس نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ۔ٹرالر ٹول پلازہ کراس کرنے کی گورنمنٹ فیس 150جبکہ ہیڈ جمعدار آصف ڈوگر جعلی پرچیاں بنا کر 250 روپے لے رہا ہے منی ٹرک کی فیس 70روپے ہے جبکہ 120 روپے وصول کئے جارہے ہیں ۔جب اس بارے میں ایکسین ذیشان اشرف سے رابطہ کیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کر دیا اور ثبوت مانگے ۔ثبوت دینے کے باوجود ایکسین ہیڈ اسلام نے تاحال کوئی کارروائی نہ کی ہے ۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سسر جائیداد ہتھیانے کیلئے دھمکیاں دے رہا ،تحفظ دیا جائے :خادم حسین

وہاڑی(خبر نگار)نواحی گاؤں 20ڈبلیو بی کے رہائشی نوجوان خادم حسین ولد سلطان نے اپنی بوڑھی والدہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ چند سال قبل اسکی شادی لڈن کے رہائشی حاجی محمد کی بیٹی سے سرانجام پا ئی اب ایک بیٹی کا والد ہوں کچھ عرصہ سے میرے سسر نے میری بیوی کو گھر بٹھا لیا ہے اور میرے ساتھ بھیجنے کو تیار نہیں وجہ عناد یہ ہے کہ میری کروڑوں روپے مالیت کی زرعی اراضی ہتھیانا چاہتے ہیں اور اب مجھے مسلسل مختلف ذرائع سے مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں میرا باپ وفات پاچکا ہے اپنی بوڑھی والدہ کا اکلوتا سہارا ہوں اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار میرا سسرحاجی محمد اور اس کے ساتھی ہونگے لہذا پولیس مجھے تحفظ فراہم کرے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.