خانیوال

پاکستان
4
0
sample-ad

سکول رکشوں میں اوور لوڈنگ،بچوں کی زندگیاں دائو پر لگادیں

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپو رٹر، نامہ نگار)سکول رکشوں میں اوور لوڈنگ،بچوں کی زندگیاں دائو پر لگادیں، کمائی کے لالچ میں ایک رکشے میں 15 بچوں کو ٹھونسا جا رہا ہے ، سکول اوقات میں موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورزیادہ کمائی کے لالچ میں بچوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح لوڈ کر رہے ہیں ، ایک رکشہ میں15بچوں کو سکولوں میں پہنچایا جاتا ہے ،قانون نافذکرنے والے ادارے اور انتظامیہ خاموش ہے ، اور بڑے حادثے کے منتظر دکھائی دیتے ہیں رکشہ میں لدے بچوں کو اڑن طشتری کی طرح اڑا کر لے جا رہے ہوتے ہیں، شہریوں نے اوور لوڈنگ اور تیز رفتار رکشہ ڈرائیور وں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.