برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان

تازہ خبر
6
0
sample-ad

اسلام آباد: شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔ بچوں کے سکول گئے اور مونومنٹ کی بھی سیر کی۔وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم نے شہزادی ڈیانا کے دورہ پاکستان کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ان کے لیے بے پیار اور خلوص ہے۔ انہوں نے انسانی ہمدردی اور خیراتی کاموں کی وجہ سے بہت عزت پائی۔

وزیراعظم نے شاہی جوڑے کو خطے کی تازہ صورت حال، مقبوضہ جموں کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر آئینی اقدام اور افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

اپنی گفتگو میں شاہی جوڑے نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے لئے بہت اہم ملک ہے۔ وزیراعظم نے شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

شاہی جوڑا صدر مملکت سے ملاقات کے لیے ایوان صدر پہنچا تو ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول نے استقبال کیا۔ صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی اور غربت سے خاتمے کے لیے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی کاوشوں کو سراہا۔

 

بعد ازاں شاہی جوڑا رات کے کھانے کے لیے پاکستان مونومنٹ پہنچا جہاں پاکستانی فنکار، غیر ملکی سفرا اور بہت سے مہمانوں نے ان کا استقبال کیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.