گوجرانوالہ

پاکستان
19
0
sample-ad

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چھاپہ مار کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوااورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی اور رپورٹ پیش کی گئی کہ تاحال مجموعی طور پر 6849چھاپے مارے گئے جبکہ 2771خلاف ورزیوں پر 1کڑور 9لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ،7کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 123افراد کو پابند سلاسل کیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو)ڈاکٹر ذیشان حنیف،اسسٹنٹ کمشنر ز (سٹی عثمان سکندر،صدر حناء ارشد،کامونکے شاہد عباس جوتہ )ایس این اے تنویر عباس،ڈی او انڈسٹریز محمد طارق شفیق ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جاوید اختر پڈھیار، تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور دیگر افسر شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے قیمت پنجاب موبائل ایپ پر موصول ہونے والی شکایات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ہدایت کرتے ہوئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی شکایات کے حل کے بعد قیمت پنجاب اینڈرائیڈ ایپ یا ڈیش بورڈ پر رپورٹ اپلوڈ کریں تا کہ شکایت کرنے والے سائلین کو ان کی شکایات کے پیش رفت سے متعلق معلومات مل سکیں ۔اجلاس میں پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ فریم ورک کے تحت افسروں کو سونپے گئے ٹاسک اور ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

روس کے تجارتی نمائندے یوری ایم کوزلوو کی چیمبرعہدیداروں سے ملاقات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پاکستان میں تعینا ت روس کے تجارتی نمائندے یوری ایم کوزلوو نے صدر چیمبر میاں عمر سلیم ،سینئرنائب صدر عرفان سہیل ،نائب صدر محمد اصغر بٹ سے ملاقات کی ۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا ادارہ ٹریڈ پروموشن کا کام کرتا ہے اور روسی پرائم منسٹراس کو ہیڈ کرتے ہیں ۔ انہوں نے صدر چیمبر کو دعو ت کہ و رشیا کی مارکیٹ کے حوالے سے انفارمیشن کیلئے ہم سے رابطہ کریں ۔گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کی ٹریڈ کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔

خالد عمر قریشی کی زیر صدارت ڈی سی دفترمیں ہفتہ وار کھلی کچہری

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز) خالد عمر قریشی کی زیر صدارت ڈی سی دفترمیں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد ہواجس میں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) ڈاکٹر صفدر حسین ،اسسٹنٹ کمشنرز (صدر حنا ارشد ،کامونکی شاہد عباس جوتہ ،ہیڈ کوارٹر رانامحمد جمیل ،سی ای او ایجوکیشن اورنگزیب ،ایس این اے تنویر عباس،محکمہ ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ خالد عمر قریشی نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسروں و نمائندوں کو احکامات جاری کیے ۔انہوں نے مختلف محکموں میں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے زیر التوا 10شکایات پر آئندہ پیر تک عمل درآمد رپورٹ طلب کی ۔ انہوں نے غیر حاضر اور عدم شرکت کرنے والے افسروں پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے متعلقہ اتھارٹیز کو لکھا جائے گا ۔اُنہوں نے محکموں پر واضح کیا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی داد رسی حکومتی پالیسی ہے ، آئندہ غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کے 5اراکین گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساجد عرف ساجی بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کے 5اراکین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4بھینسیں ،2 گائے اورایک شہزور ڈالہ برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزموں میں ساجد عرف ساجی ، جمیل ساکنائے فرید کوٹ تحصیل و ضلع پاکپتن، محمد اختر سکنہ اوکاڑہ، نوید احمد سکنہ کوٹ پنڈی داس تحصیل فیروزوالہ اور حمزہ طارق سکنہ چک پٹھان ضلع گوجرانوالہ شامل ہیں ۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دیسی کشتیوں کے مقابلے ,بڑا جوڑ عدنان پہلوان نے مانو پہلوان کو چت کرکے جیت لیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کشمیر یوں سے اظہاریکجہتی کیلئے دیسی کشتیوں کے مقابلوں کانعقاد کیاگیاجس میں بڑامقابلہ عدنان پہلوان نے مالوپہلوان کو چت کر کے جیت لیا جبکہ شفیق عرف جھلا پہلوان اور نعیم پہلوان کا مقابلہ برابر رہا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہوئے دیسی کشتیوں کے مقابلے تھے جس میں پنجاب بھر سے 30پہلوانوں نے حصہ لیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے ۔ شفیق عرف جھلا پہلوان اور نعیم پہلوان کے درمیان مقابلہ آددھ گھنٹے تک جاری رہا اوردونوں پہلوانوں میں سے کوئی کسی کو چت نہ کر سکا ۔دو سرا بڑا جوڑعدنان پہلوان اورمالو پہلوان شیر لاہورکے درمیان ہوا ۔بیس منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں عدنان پہلوان نے مالو پہلوان کو چت کر کے دنگل جیت لیا۔اس دنگل کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد عمر قریشی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ چیمہ ،سیکرٹری پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد ریاض ،تحصیل سپورٹس آفیسراعظم پال تھے ، پہلوانوں کو نقد انعامات دیئے گئے ۔حاضرین کاکہناتھاکہ دیسی کشتی ہمارا روایتی کھیل ہے ۔ اس کے فروغ کیلئے ایسے مقابلے زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیں ۔

مزید7بچوں کوتحویل میں لے لیا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کچرا اٹھانے والے مزید 7 بچوں کو تحویل میں لے لیا ۔ عدالت نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم 3 بچوں کو انکے والدین کے حوالے کر دیا ہے ۔

غیر معیاری کارروبارعروج پر

نوکھر (نامہ نگار)غیر معیاری گیس سلنڈروں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ، نوکھر، کوٹ لدھا، جلہن ،سلیم پورا ،پھلوکی ،بھڑی شاہ رحمان اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی کام جاری ہے ، شہریوں نے انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

علاقائی بینچ کیلئے عدالتوں کابائیکاٹ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژ ن میں لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بینچ کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا آج بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔ بائیکاٹ سے 2 ہزار سے زائد مقدمات التوا کا شکار ہوئے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.