وزیراعظم عمران خان کل تہران روانہ ہونگے

پہلا صفحہ
5
0
sample-ad

اسلام آباد: وزیراعظم کل تہران روانہ ہونگے، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، سعودیہ سے کشیدگی کم کرنے پر بات چیت ہوگی، عمران خان مسئلہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کا شیڈول فائنل ہوگیا۔ وزیراعظم اتوار کو ایران جائیں گے، عمران خان سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کوشاں ہیں، وزیراعظم عمران خان ایران کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم منگل کو سعودی عرب بھی جائیں گے، عمران خان کا ایک روزہ دورہ سعودی عرب ہو گا، وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کی تاریخ بھی دورہ سعودی عرب کے باعث تبدیل کردی گئی، وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے بجائے پیر کے روز ہو گا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.