نواز شریف پر نیا مقدمہ درج کرانا انتقامی کارروائی ہے

تازہ خبر
3
0
sample-ad

لاہور: احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف پر نیا مقدمہ درج کرانا انتقامی کارروائی ہے، ن لیگ چٹان کی طرح ڈٹی ہے، حوصلوں میں کمی نہیں آئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے، معیشت تباہ اور حکومت چل نہیں رہی، حکومت اس نا انصافی کی سزا کاٹے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اس طرح احتساب عدالت لانا زیادتی ہے، میاں نواز شریف سیاست کا سرچشمہ ہیں، دونوں بھائیوں میں اختلاف کی خبریں درست نہیں، میاں نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ ساری دنیا کو چھوڑ دوں گا بھائی کو نہیں چھوڑ سکتا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.