نواز شریف نے حسین نواز کو آگاہ کر دیا

تازہ خبر
3
0
sample-ad

لاہور:کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ دھرنے سے متعلق حکمت عملی بارے نواز شریف نے حسین نواز کو آگاہ کر دیا، حسین نواز فضل الرحمن کو نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے۔لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نئے کیس کا مقصد نواز شریف اور فضل الرحمان میں رابطہ ختم کرنا ہے۔دوسری جانب احسن اقبال کا کہنا تھا نواز شریف پر نیا مقدمہ درج کرانا انتقامی کارروائی ہے، ن لیگ چٹان کی طرح ڈٹی ہے، حوصلوں میں کمی نہیں آئی، مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے، معیشت تباہ اور حکومت چل نہیں رہی، حکومت اس نا انصافی کی سزا کاٹے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا میاں نواز شریف کو اس طرح احتساب عدالت لانا زیادتی ہے، میاں نواز شریف سیاست کا سرچشمہ ہیں، دونوں بھائیوں میں اختلاف کی خبریں درست نہیں، میاں نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ ساری دنیا کو چھوڑ دوں گا بھائی کو نہیں چھوڑ سکتا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.