چنیوٹ

فصیل آباد ڈویژن
1
0
sample-ad

وزیر داخلہ اعجاز شاہ سیاسی فضا خراب کررہے ہیں:حسن مرتضیٰ

چنیوٹ:پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ ملک کی سیاسی فضا خراب کررہے ہیں، اعجاز شاہ نے ثابت کیا ہے کہ وہ پرویز مشرف کے ساتھی ہیں، وہ اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دورہ چین کے دوران عمران نیازی وزیراعظم کم اور اپوزیشن لیڈر زیادہ محسوس ہوئے ہیں، عمران نیازی نے ایک سال تک عوام کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا ،ایک طرف عمران نیازی چین میں بھی اپوزیشن کے خلاف مہم چلا رہے ہیں مانہوں نے کہاکہ عمران نیازی ہر تقریب میں اپوزیشن کو ہی ہدف بناتے ہیں، وہ اپوزیشن سے اتنا خوف زدہ کیوں ہیں کہ دور ہ چین میں بھی مقبول قائدین کو ہدف بنارہے ہیں ، عمران نیازی نے ہمیشہ دوسروں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ان کی اپنی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،تحریک انصاف میں عہدوں کے حصول کی دوڑ جاری ہے ، جن پر کرپشن کے الزامات ہیں انہیں اہم عہدے دئیے جارہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت پرائس فیکسیشن کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ: ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس فیکسیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ، میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی، اسسٹنٹ کمشنرز ، خضر حیات بھٹی ، عدنان رشید،فضل عباس ،ڈی اوانڈسٹری شہباز خان ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مس نازیہ فرید ، جمیل عالی ،سی اور میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل انیس عباس ، رانا نواز، محکمہ فوڈ دیگر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں اور تاجران نمائند وں ملک عرفان ،محمد موسیٰ، میاں محمد انور، عرفان چو دھری و دیگرنے شرکت کی ، میٹنگ میں اشیا خورو نوش دالیں ،گوشت ، چنا ، مرچ وغیرہ کی قیمتوں پر بحث ہوئی اور قیمتوں کا تعین کیا گیا ، اس موقع پر تاجر وں نے گزارشات پیش کیں جسے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.